وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ سٹیشن کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ای وی پاکستان کا مستقبل ہے۔حکومت گرین انرجی کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔ الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دیا ہے۔
وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی۔ پرائیویٹ سیکٹر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے مستقبل مزید گرین اور صاف توانائی کا ہوگا۔
اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کم ہونگی اور اگلے چند دنوں میں میری باتیں سچ ثابت ہو جائیں گی۔ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم زبان کے پکے ہیں، ہماری زبان پچھلی حکومت جیسی نہیں۔وزیراعظم جلد خوشخبری سنائیں گے۔ میڈیا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی باتیں درست نہیں۔