آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نمازِ جنازہ اداکر دی گئی، نمازِ جنازہ میں صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت اعلیٰ سیاسی و فوجی شخصیات نے شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نمازِ جنازہ ریس کورس گرائونڈ میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں صدرمملکت، وزیراعظم شہبازشریف، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، چیئرمین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ گورنر سندھ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

وفاقی وزراء محسن نقوی، علیم خان، اویس لغاری، عون چوہدری، طارق فضل چوہدری سمیت وفاقی کابینہ کے تقریباً تمام ممبرز بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔ رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، ڈاکٹر عاصم حسین بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

سعودی عرب، قطر، اومان، یو اے ای اور فلسطین سمیت تمام مسلم ممالک سفیر یا سینئر سفارتکاروں کی بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ائیر چیف بابر ظہیر سدھو، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

رضا حیات ہراج، انجم عقیل، ملک ابرار ایم این اے، سینیٹر دنیش کمار سمیت ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کے متعدد ارکان بھی شریک ہوئے۔ پاک فوج کی سینئیر قیادت، دیگر دونوں مسلح افواج کے سینئر حکام اور جوانوں کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں موجود تھی۔

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، جنرل اشفاق پرویز کیانی اور دیگر ریٹائرڈ اعلی فوجی افسران بھی شریک ہوئے۔آ ئی جی پنجاب،پنجاب اور وفاق کی بیوروکریسی کے متعدد سینیئر افسران بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات کر گئی تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *