عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے ثمرات سامنے آنے لگے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 220 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔