وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کل سے بلوچستان میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیرریلوے نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس کل پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس ٹرین سروس جمعہ کے روز سے چلائی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سےکراچی کے لیے بولان میل بھی روزانہ کی بنیاد پر چلا رہے ہیں۔ حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس پر حملے کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔
اس موقع پر انہوں نے ریلوے کے ڈی ایس اور پوری ٹیم کو لوگوں کو ریسکیو کرنے اور ٹریک کی بحالی پر خراج تحسین پیش کیا۔