خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
صوبائی حکومت نے یہ تعطیلات یکم اپریل سے 8 اپریل 2025 تک دی ہیں، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق ان چھٹیوں کے دوران سکول کے سربراہان، اساتذہ اور منسٹرل اسٹاف اسکول حاضر ہو گا اور چھٹیوں نہیں ہوں گی، ان چھٹیوں کے دوران اسکولوں میں داخلے اور بچوں میں کتابوں کی تقسیم کی جائے گی۔