پاکستان تحریک انصاف کے 120 کارکنان کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کے احکامات پر پی ٹی آئی کے 100سے زائد کارکنان کی رہائی عمل میں آئی۔ کارکنان کی رہائی اے ٹی سی کے احکامات پر روبکار موصول ہونے پر کی گئی۔ رہائی پانیوالے پی ٹی آئی کارکنان کا تعلق خیبرپختونخوااور پنجاب سے ہے۔
ان کارکنان پر 26 نومبر کے مختلف مقدمات درج تھے اور انسداد دہشتگردی عدالت سے آج کارکنان کی ضمانتیں منظور ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کراچی کی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی کو بھی رہا کر دیا گیا۔ فوزیہ صدیقی کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور آج ان کی ضمانت منظور ہوئی تھی۔