لاہور میں کل تمام نجی سکولز میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی تعلیمی اتھارٹی نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کل تمام نجی اسکولز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ لاہور بورڈ کے مطابق نویں جماعت کا بورڈ امتحان کل معمول کے مطابق ہوگا۔ لاہور بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 4 اپریل کو نویں جماعت کا امتحان ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوگا۔
دوسری جانب پنجاب میں بچوں کی موجیں لگ گئیں، سرکاری سکولوں میں عید کی 10 چھٹیاں ہوں گی۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کاکہناہے کہ عیدکی تعطیلات کاآغاز 28 مارچ سے ہوگا، سکول 6 اپریل تک بند رہیں گے۔ صوبے کے سکولوں میں سالانہ نتائج کا اعلان 4 اپریل کو کیا جائے گا جبکہ تمام سکول 7 اپریل سے دوبارہ کھلیں گے، نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی 7 اپریل سے ہوگا۔