سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں شوال کا چاند نظر آ گیا، برطانیہ میں بھی کل عیدالفطر منائی جائے گی

بھارت، بنگلہ دیش، عمان، انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا اور برونائی میں عیدالفطر پیر کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے۔

کویت ، بحرین ، سعودی عرب میں کل بروز اتوار کو عیدالفطر منائی جائے گی، متحدہ عرب  امارات اور قطر میں بھی شوال کا چاند نظر آ گیا ہے، کل عیدالفطر منائی جائے گی۔

یوکے اسلامک مشن کے رہنما علامہ محمد اقبال اعوان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یو کے اسلامک مشن برطانیہ میں عید الفطر کل بروز اتوار منائے گی۔

متحدہ عرب امارات میں (شارجہ، دبئی، ابو ظہبی، الفجیرہ، عجمان، راس الخیمہ) کل عید منائی جائے گی، میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا اور برونائی میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عید بروز پیر منائی جائے گی۔

عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے، ریسرچ رویت ہلال کونسل

انڈیا  میں بروز پیر 31 مارچ کو عید الفطر منانے کا سرکاری اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں عید کا چاند کل دیکھا جائے گا اور ممکنہ طور پر دنیا کے زیادہ تر ممالک میں عید ایک ہی دن یعنی بروز پیر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *