شوال کا چاند دیکھنے کیلئےرویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

شوال کا چاند دیکھنے کیلئےرویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) بروز اتوار شام 6 بجے طلب کیا گیا ہے۔

یہ اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی چھت پر منعقد ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی رویت ہلال کمیٹیوں کے زونل اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں شوال کا چاند نظر آ گیا، برطانیہ میں بھی کل عیدالفطر منائی جائے گی

مسلمان عیدالفطر اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ رمضان کے روزے کے مہینے کی تکمیل کے بعد مناتے ہیں۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولاناسید محمد عبدالخبیر آزاد وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی سپریم کورٹ کی شہریوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل

پاکستان بھر میں عید الفطر کی تقریبات کی تاریخ کا تعین کرنے کے لیے سیشن کے دوران مذہبی سکالرز، ماہرین موسمیات اور دیگر سٹیک ہولڈرز ملک بھر سے چاند نظر آنے کی اطلاعات پر غور کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *