ملک بھر میں نماز عید الفطر کے روح پرور اجتماعات ، قومی سلامتی کیلئے دعائیں

ملک بھر میں نماز عید الفطر کے روح پرور اجتماعات ، قومی سلامتی کیلئے دعائیں

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی نماز عید کے اجتماعات میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 ،  نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے سے بغل گیر ہوکر مبارکباد دی ، اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

گورنر ہاؤس سندھ میں بھی نماز عید ادا کی گئی جس میں گورنر کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور دیگر شریک ہوئے، پولو گراونڈ کراچی میں بھی نماز عید ادا کی گئی، جس میں مئیر کراچی سمیت اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ تیسری بار بھی صدر بننے کے  خواہشمند   آئین میں ترمیم کا عندیہ

کراچی بھر میں مجموعی طور پر 4 ہزار سے زائد چھوٹے اور بڑے نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جہاں لاکھوں مسلمانوں نے یکجا ہو کر عید کی نماز ادا کی۔

پشاور میں عید الفطر کی نماز مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر ادا کی گئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز عید ادا کی۔

شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی، لاہور، کوئٹہ، ملتان، حیدرآباد، سکھر، مردان، سبی، مری، گلگت، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ سمیت دیگر بڑے اور چھوٹے شہروں میں بھی عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد بیشتر شہریوں نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *