فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپنی ذات کو کبھی ریاست سے اوپرنہ رکھو۔ ریاست کے اوپر ذات کبھی بھی مقدم نہیں ہوسکتی۔
سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے ملک اور ریاست سے محبت کرنے کا کہتا ہوں۔ ایک مسلمان کی حیثیت سے خلافت ختم ہوگئی اور اب ریاست آگئی ، اسلامی اجتہاد کے مطابق یہ ریاست بالکل شرعی ہے۔ ریاست کی عزت احترام، وقار اور اس کی بقاء ہر پاکستانی اور مسلمان پر فرض ہے۔ اپنی ذات کو کبھی ریاست سے اوپرنہ رکھو۔ ریاست کے اوپر ذات کبھی بھی مقدم نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ میری عید کے موقع پر تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ فرد کو اجتماعیت کے اوپر کبھی غالب مت کریں اور ذات کو ریاست کے اوپر کبھی غالب مت کریں۔ریاست اچھی ہے یا بُری ہے وہ آپکی ماں ہے ۔اگر وہ ہے تو سب کچھ ہے، آج ہم کچھ بھی ہیں تو پاکستان کی وجہ سے ہیں ۔خدانخواستہ پاکستان ، شام ، لبنان ،لیبیا، یمن، عراق یا اردن بن گیا تو یہ عیدیں اور یہ شب براتیں ان کا کوئی ولی وارث نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا ہر دن عید اور ہر رات شبِ برات ہے،ڈیڑھ پونے دوسال میں عمران خان کا ماہانہ 28سے 30لاکھ کا خرچ آتا ہے۔دیسی بکری کا سوپ، دیسی بکرے کا گوشت،دیسی گھی ، دیسی انڈے،چیا سیڈ، چقندر کا جوس مہیا کیا جاتا ہے ۔ ان کے کھانے پینے کیلئے 5سے6باورچی ہیں، جو کہ مختلف ڈشز بنانے کے ایکسپرٹ ہیں۔عمران خان کی دسیوں انگلیاں گھی اور سر کڑاہی میں ہے۔