وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت بہت جلد ٹیکسز میں بھی کمی لانے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمت کم کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے اور دل جیت لئے ہیں۔
ممتاز مذہبی سماجی شخصیت تنظیم الاخوان کے مرکزی رہنما قاری محمد رمضان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آج تک عوام سے جو بھی وعدہ کیا وہ پورا کیا ہے۔