ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز : پی سی بی کاقذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا داخلہ فری کرنے کا اعلان

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز : پی سی بی کاقذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا داخلہ فری کرنے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز سے پہلے شائقین کرکٹ کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں مداحوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوران شائقین کرکٹ کا قذافی ا سٹیڈیم میں داخلہ بالکل مفت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں سیزن کے لیے پہلی بار مکمل اُردو کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا

واضح رہے کہ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل سے ہوگا، قذافی سٹیڈیم مجموعی طور پر 8 میچز کی میزبانی کرے گا۔پاکستانی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کے خلاف 9 اپریل کو قذافی ا سٹیڈیم میں کھیلے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:خوشدل شاہ سے افغان تماشائیوں کی بدتمیزی، پی سی بی کا ردعمل آ گیا

اسی گراؤنڈ پر دوسر ے میچ میں آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 11 اپریل کو آپس میں مد مقابل آئیں گی ۔ پی سی بی کے اعلان کے بعد ان تمام میچز کے لئے شائقین کرکٹ کا داخلہ اسٹیڈیم میں فری ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *