ون ڈے سیریز کا مایوس کن آغاز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی

پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں برتری حاصل کرلی، دوسرا میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

آج نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسے جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 44.1 اوورز میں 271 رنز بنا سکی۔

نیپیئر میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔

میزبان نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف ابتدائی 3 وکٹیں 50 رنز پر گر گئیں۔ول ینگ ایک، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس موقع پر ڈیرل مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 199 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : 2025ء کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا

اس کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے 26 گیندوں پر 52 برق رفتار رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے2،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بعدازاں پاکستان ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا، اس موقع پر اوپنر عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پارٹنر شپ قائم کر کے اسکور 83 تک پہنچایا جس کے بعد پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، عثمان خان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے فوری ہی بعد 12.4 اوورز میں پاکستان کی دوسری وکٹ 88 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد سینئر بیٹر بابر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کی اور پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 28.4 اوورز میں اسکور 164 تک پہنچایا جس کے بعد اگلی ہی گیند پر نیوزی لینڈ تیسری وکٹ لینے میں کامیاب ہوگیا، کپتان محمد رضوان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پہلے ون میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان ڈیبیو کررہے ہیں۔

پاکستان ٹیم میں عبداللّٰہ شفیق، عثمان خان، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، حارث رؤف، عاکف جاوید اور محمد علی شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *