ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان اسٹاک میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 3882 پوائنٹس کی کمی

ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان اسٹاک میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 3882 پوائنٹس کی کمی

ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان اسٹاک میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 3882 پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی دیکھنے کو ملی جس سے 100 انڈیکس 3297 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 15 ہزار 499 کی سطح پر آ گیا۔

عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمت میں کمی 

ایک ہی روز میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 6153 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 12ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جس کے بعد کاروبار کو عارضی طور پر روکا گیا۔

اس کے بعد جب  دوبارہ کاروبار کا آغاز ہوا تو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان اسی طرح برقرا رہا اور  100 انڈیکس میں 8 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 3882 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر مارکیٹ بند ہوئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *