سعودی عرب معدنیات کے 6 ٹریلین ڈالر منصوبے میں سرمایہ کاری پر متفق

سعودی عرب معدنیات کے 6 ٹریلین ڈالر منصوبے میں سرمایہ کاری پر متفق

سعودی جیولوجیکل سروے کے سربراہ انجینیئرعبداللہ مفتر الشمرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے تجربات کے تبادلے اور معلومات کی منتقلی کے ذریعے ارضیاتی سروے کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا ہے، سعودی عرب پاکستان کے وسیع قدرتی ذخائر کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے جس کا تخمینہ 6 ٹریلین ڈالر لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معدنی وسائل کو بروئے کار لا کر ’آئی ایم ایف‘ کو خیرآباد کہا جا سکتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

سعودی جیولوجیکل سروے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ وہ زمینی سروے، زمین کی ارضیاتی خصوصیات کا نقشہ اور تجزیہ کرنے کے لیے سائنسی مطالعات، پاکستان کے غیر استعمال شدہ معدنی ذخائر کو تلاش کرنے اور استعمال میں لانے کی پاکستان کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہوں گے۔

انہوں نے بتایاکہ نمک، تانبا، سونا اور کوئلے جیسے وسیع ذخائر کے باوجود پاکستان کے جی ڈی پی میں صرف 3.2 فیصد اور عالمی معدنیات کی برآمدات میں اس کا حصہ صرف 0.1 فیصد ہے۔

عبداللہ مفتر الشمرانی نے کہا کہ جغرافیائی سروے معدنیات کے ذخائر کی نشاندہی کرنے میں مدد کرتے ہیں اور معدنی وسائل کا پتہ لگانے، تشخیص کرنے اور پائیدار طور پر فائدہ اٹھانے میں مدد کرکے کان کنی سے نمایاں طور پر فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:عالمی سرمایہ کار پاکستان پر پُر اعتماد پارٹنر کے طور پر بھروسہ کر سکتے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

سعودی جیولوجیکل سروے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجینئر عبداللہ مفتر الشمرانی نے  مزید کہا کہ ’سعودی جیولوجیکل سروے اور پاکستان جیولوجیکل سروے نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہم ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے، علم کی منتقلی، سیکھنے، بہترین طریقوں کو سمجھنے کے لیے مل کر کام کریں گے، جس سے دونوں ممالک کو آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں منعقد ہونے والے 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتر الشمرانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے معدنیات کے اداروں کے درمیان اچھا تعاون ہے اور یہ دونوں ممالک کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہونے جا رہا ہے۔

عبداللہ الشمرانی نے کہا کہ سعودی عرب نے منرل سمٹ میں سرکاری عہدیداروں اور نجی سرمایہ کاروں پر مشتمل ایک بڑا وفد بھیجا تھا جس نے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مفید بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی کمپنیوں کے درمیان بات چیت زبردست انداز میں آگے بڑھی ہے، جہاں انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب میں معدنیات کی تلاش جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز، پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دورمیں داخل ہو رہا ہے، اسحاق ڈار کا افتتاحی خطاب

واضح رہے کہ پاکستان دنیا کے سب سے بڑے تانبے اور سونے کے معدنی علاقوں میں سے ایک ہے، جبکہ جنوب مغربی بلوچستان میں ریکوڈک کان میں ایک اندازے کے مطابق 5.9 بلین ٹن خام لوہے کے ذخائر موجود ہیں۔ بیرک گولڈ، جو ریکوڈک کانوں میں 50 فیصد حصص کا مالک ہے، پاکستان کو دنیا کے سب سے بڑے غیر ترقی یافتہ تانبے اور سونے کے علاقوں میں سے ایک سمجھتا ہے۔ توقع ہے کہ ان کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *