بی بی سی اردو کے مقامی ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، صحافی عمار سولنگی کا دعویٰ

بی بی سی اردو کے مقامی ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، صحافی عمار سولنگی کا دعویٰ

صحافی عمار سولنگی نے دعویٰ کیا ہے کہ بی بی سی کے مقامی ملازمین کو گزشتہ دو ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عمار سولنگی نے لکھا، “بی بی سی نے اپنے مقامی عملے کو دو ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں۔”

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ مقامی مسائل پر منفی رپورٹنگ کی کمی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا، “آپ وجہ جانتے ہیں؟ مقامی مسائل کو کافی منفی انداز میں پیش نہیں کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ آپ بی بی سی اردو کے پاکستانی ملازمین کی جانب سے متعدد منفی خبریں دیکھ رہے ہیں۔”

عمار سولنگی نے بی بی سی کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا، “میرا مقامی عملے کے لیے پیغام ہے کہ اپنے ضمیر فروخت نہ کریں۔ کھڑے ہوں اور بولیں۔ یہ آپ کا ملک ہے، آپ کی مادرِ وطن ہے۔ اس معیشت میں کروڑوں لوگ روزگار سے وابستہ ہیں، سب کسی غیر ملکی چینل کے غیر ملکی ایجنڈے کی خدمت نہیں کر رہے۔”

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر سے متعلق من گھڑت رپورٹ شائع کرنے پر وزارت اطلاعات نے بی بی سی اردو کے خلاف شکایت دائر کردی

انہوں نے اپنے دعوے کے حق میں ثبوت فراہم کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ عمار سولنگی نے کہا، “اگر بی بی سی اردو اس دعوے کو چیلنج کرے تو میں بینک ٹرانزیکشنز کی عدم موجودگی کے ثبوت اور ای میل کی کاپی فراہم کروں گا۔”

Related Articles