وزیراعظم کا بیلاروس کے ایوانِ آزادی میں شاندار استقبال، گارڈ آف آنر پیش

وزیراعظم کا بیلاروس کے ایوانِ آزادی میں شاندار استقبال، گارڈ آف آنر پیش

وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے سرکاری دورے کے دوران دارالحکومت منسک میں واقع ایوانِ آزادی کا دورہ کیا، جہاں ان کا شاندار اور پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، وزیراعظم کی آمد پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے خود ان کا استقبال کیا۔

استقبالیہ تقریب ایک باضابطہ سرکاری انداز میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان اور بیلاروس کے قومی ترانے بجائے گئے، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف نے گارڈ آنر کا معائنہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون، دوطرفہ تجارت اور تعلقات کو وسعت دینے کے حوالے سے اہم ملاقاتیں اور معاہدے متوقع ہیں، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، دفاعی، زرعی اور صنعتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ اہمیت کا حامل ہے، بیلاروس پاکستان کو ایک بااعتماد شراکت دار تصور کرتا ہے اور دونوں ممالک عالمی سطح پر باہمی مفادات کے لیے قریبی تعاون کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر بیلاروس میں موجود ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *