ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر28 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 6532000 ٹن ریکارڈ کی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات 5100000 ٹن تھیں۔ مارچ میں سیمنٹ کی برآمدات 609000 ٹن ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔
فروری کے مقابلہ میں مارچ میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر14 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، فروری میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 532000 ٹن رہا جو مارچ میں بڑھ کر609000 ٹن ہو گیا۔