اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر  فیس میں اضافہ کر دیا گیا، نئی فیسیں 14 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔

1000 سی سی تک کی گاڑی کی منتقلی فیس 1200 سے بڑھا کر 2750 روپے کر دی گئی ، 1000 سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی فیس 2000 سے بڑھا کر 5500 روپے کر دی گئی۔

1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی فیس 3000 سے بڑھا کر 11000 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی میر نادر مگسی نے جیت لی

پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کر دی گئی جبکہ 50 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 2500 روپے فیس مقرر کی گئی۔

50 سے 100 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 5500 روپے فیس لاگو جبکہ 100 کلو واٹ سے زائد الیکٹرک گاڑی کی منتقلی فیس 10000 روپے ہو گئی۔

200 سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس 150 سے بڑھا کر 550 روپے کر دی گئی، 200 سے 400 سی سی موٹر بائیک کی فیس 1000 روپے مقرر، تمام فیسیں وزارتِ خزانہ کے مقررہ اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *