فیاض الحسن چوہان نے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے درمیان لڑائی سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا۔
سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف میں اصل لڑائی علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کی ہے۔ علیمہ خان کو غصہ ہے کہ بشریٰ بی بی نے ان کا، قاسم اور سلیمان کا اور ٹیریان کا حق مارتے ہوئے 8کنال پر محیط زمان پارک گھر اپنے نام کروا لیا ہے۔
اس کے علاوہ اگر عمران خان کو کچھ ہوگیا تو بھکر، رحیم یار خان ، میانوالی اور بنی گالہ سمیت جتنی بھی عمران خان کی جائیداد ہے اور ڈیپازٹس ہیں ان کی مالکن بشریٰ بی بی بن جائیں گی۔
فیاض الحسن چوہان کے مطابق دوسرا جھگڑا سیاسی سپریمیسی کا ہے۔ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان دونو ں میں جنگ ہے کہ سیاسی طور پر کون عمران خان کا جانشین ہوگا۔
فیاض الحسن نے ایک اور دعویٰ کرتے ہوئےکہا کہ میری اطلاع کے مطابق بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو بھارتی خفیہ ایجنسی را کیساتھ رابطے میں ہیں۔ را مہینے دو مہینے میں ان سےٹویٹر پر ایسی کوئی بات کہلواتی ہے کہ جو ریاست اور اداروں کیخلاف ہوتی ہے۔ میری انفارمیشن ہے کہ یہ دبئی اور بیرون ممالک میں بیٹھ کر ان کی پراکسی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔