سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کیلئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18اپریل کو چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 2 بجے ہوگا۔ اجلاس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور چیف جسٹس بلوچسان کیلئے ججز کے ناموں پر غور کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی عمران سے ملاقات کے لیے کمیٹی تشکیل، اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج کیلئے جسٹس علی باقر نجفی کے نام کی منظوری دی تھی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی تعیناتی کی منظوری اکثریت کی بنیاد پر کی گئی تھی۔

editor

Related Articles