Skip to content
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے آٹھ روپے تک کمی کا امکان
Home - آزاد کاروبار - پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے آٹھ روپے تک کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر ساڑھے آٹھ روپے تک کمی کا امکان ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔
16 اپریل سے پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے 50 پیسے تک کمی ہو سکتی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے تک سستا ہونے کی توقع ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مٹی کا تیل 7 روپے 47 پیسے، لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے، قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ آج حکومت کرے گی۔