فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی قابلیت سے پاکستان کو فائدہ ہورہا ہے، پاکستان اب ٹریک پر واپس آگیا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کئی عرصہ قبل تحریک انصاف میں دھڑے بندی کا بتا دیا تھا، اب پی ٹی آئی میں سکندر بننے کی ریس لگی ہوئی ہے۔پی ٹی آئی کی بیرون ممالک سے فنڈنگ بھی بند ہوچکی ہے۔ وہ امریکی پاکستانی جو پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے تھے آج تقریب کاحصہ تھے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان اب ٹریک پر واپس آگیا ہے، مئی میں پاکستان کیلئے بہت مثبت پہلو آرہے ہیں، اگلے ہفتے بڑا ری ورسل آرہا ہےجومیز پر ہے۔ قابل آرمی چیف کی قابلیت سے پاکستان کو فائدہ ہورہا ہے۔ مائنز اینڈ منرلز بل کو کسی کا بات بھی نہیں روک سکتا۔عمران خان کے سارے کارڈ الٹے ہوئے ہیں، انہیں نہ کچھ ملا ہے ، نہ کچھ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جو کر رہےہیں، کاش کوئی ایسا جمہوری لیڈر ہوتا، اچھالگے یا بُرا لگے، چیف پرستی تو ہے۔ شہباز شریف سمارٹ آدمی ہیں، یہ اسٹیبلش ڈیموکریسی ہے اس کو چلنے دیں۔ آرمی چیف نے واضح کہا ہے کہ جتنی رکاوٹیں لائیں گے ، ہم اس کو بلاسٹ کریں گے۔ 15سوسے18سو لوگ نہ پاکستان کا حصہ لے سکتے ہیں نہ جرات کر سکتے ہیں۔