آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات پاکستان نے آج ملک بھر کے موسم سے متعلق پیشگوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور چند شمالی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی توقع ہے۔

جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ بعض مقامات پر درجہ حرارت میں معمولی اضافہ بھی متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق دن کے اوقات میں شدید دھوپ اور حبس کے باعث ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے اس لیے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :عید کی چھٹیوں کے دوران ہیٹ ویو کا خطرہ، عوام الرٹ رہیں،محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گردونواح میں شام یا رات کے اوقات میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے بعض بالائی اضلاع اور کوہِ سلیمان کے علاقوں میں بھی بادل بننے اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

بلوچستان کے مختلف علاقوں خصوصاً ژوب، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل اور خضدار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بارش متوقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرد آلود آندھی کے باعث کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں اور سائن بورڈز کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کی صورت میں شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

editor

Related Articles