ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، 18 اشیاء سستی، 16 مہنگی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.69 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 2.72 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔
اد ارہ شماریات کے مطابق 17 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں صارفین کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 314.92 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.69 فیصد کم ہے۔
اد ارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 22.77 فیصد، چکن 11.05 ، پیاز 9.82، لہسن 8.85، آٹا 2.37، آلو 2.18، سرسوں کا تیل 0.95، ایل پی جی 0.89 اور بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.68 فیصد کی کمی ہوئی۔
اس کے برعکس پرنٹڈ لان کی قیمت میں 1.47 فیصد ، لانگ کلاتھ و جارجیٹ 1.33، دال چنا 1.03، پکی ہوئی بیف 0.74 ، بیف 0.66، پکی ہوئی دال 0.56، مٹن 0.48 فیصد، دال مونگ 0.03، اری چاول 0.02 اور تازہ دودھ کی قیمت میں 0.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔