لاہور میں بھی آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی

لاہور میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔

چئیرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے مطابق گندم کی قیمت 3 ہزار4 سوروپے کم ہوکر 2600 روپے فی من ہوگئی، جس پر فوری طور پر آٹے کے تھیلے کی قیمت 200 روپے کم کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1700 روپے کم ہوکر 1500 روپے میں فروخت ہورہا ہے، کھلاآٹا بھی 10روپے فی کلو سستا ہوگیا، میدے اور فائن آٹے کی قیمت 110روپے فی کلو ہوگئی۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں کمی، 18 اشیاء سستی، 16 مہنگی، 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

دوسری جانب کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں فی کلو 10 سے 17روپے فی کلو کمی ہوگئی ۔ آٹے کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کے نرخوں میں 17 روپے کمی کے بعد اب قیمت 66 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹے 17 روپے کمی کے بعد اب 70روپے کلو میں ملے گا۔ ہول سیل میں فائن آٹے کے بھاؤ میں 10روپے کمی کے بعد نئی قیمت 78 روپے کلو ہوگئی۔ ریٹیل میں فائن آٹےکی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 82 روپے فی کلو ہوگئی۔ اس کے علاوہ ریٹیل میں چکی کا آٹا 10 روپے کمی کے بعد 90 روپےکلو میں دستیاب ہو گا۔

 

editor

Related Articles