قرضوں کے بوجھ سے جان چھڑانے کیلئے ریونیو بڑھانا ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف

قرضوں کے بوجھ سے جان چھڑانے کیلئے ریونیو بڑھانا ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں قرضوں کے بوجھ سے جان چھڑانے کیلئے ریونیو بڑھانا ہوگا، ریونیو حاصل نہ ہوا تو قرضوں سے چھٹکارا حاصل نہیں ہو گا۔

ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال پہلے فیصلہ کیا تھا ایف بی آر کے سارے آپریشنز کو ڈیجیٹائزڈ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ سفر کا آغاز ہوچکا ہے، یہ لمبا سفر ہے، راستے میں رکاوٹیں آئیں گی، روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے شبانہ روز محنت کر کے ملک کو قرضوں سے نجات دلانی ہے۔

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا

وزیراعظم  نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں ہمارے ریونیو میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے، مختلف عدالتوں میں کھربوں روپے کے کیسز زیر التوا ہیں، کئی کیسز کو دہائیاں گزرگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو ریونیو بڑھانا پڑے گا، ریونیو جنریٹ نہیں کریں گے تو قرضوں کے پہاڑ بڑھتے جائیں گے اور قرضوں سے چھٹکارا حاصل نہیں ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *