مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آ گئی، وزیراعظم

مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آ گئی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آ گئی ہے۔

وزیراعظم نے ایکسپو سنٹر میں ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرلز شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول ساز گار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے معاشی بہتری اور روز گار کے زیادہ مواقع حاصل ہو سکتے ہیں،دوست ممالک کو کان کنی سمیت مختلف شعبوں میں سر مایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان ترقی و خوشحالی کی را ہ پر گامزن ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے، پالیسی ریٹ ساڑھے 22فیصد سے کم ہو کر 12فیصد پر آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ روزانہ کی بنیاد پر کامیابی کی بلندیوں کو چھو رہی ہے،حکومت نے حال ہی میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے جس کا مقصد ہر صنعت کی پیداواری لاگت اور بنیادی اشیا ضرور یہ کی قیمتوں میں کمی لانا ہے اور نوجوانوں کے لئے روز گار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *