بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو18ویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار د یا اور ایکٹ کے خلاف کورٹ جانے کا فیصلہ کر دیا۔ سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا کہ ہمارا دھرنا عوا م کے امنگوں کی ترجمانی تھا ۔
کسی ڈیل کا تاثر دینا بالکل غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت میں بلوچستان پر لگانے کی بات قا بل مذمت ہے ، چندے سے صرف یتیم خانے چل سکتے ہیں، صوبوں کی پسماندگی دور نہیں ہوتی۔