ٹرمپ کی بطور صدر عوامی حمایت میں واضح کمی، مقبولیت کم ترین سطح پر آگئی

ٹرمپ کی بطور صدر عوامی حمایت میں واضح کمی، مقبولیت کم ترین سطح پر آگئی

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اضافی ٹیرف کے فیصلے کے بعد بطور صدر عوامی حمایت میں واضح کمی ہوگئی اور مقبولیت کم ترین سطح پر آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت کم ہو کر 42 فیصد رہ گئی جو 3 ہفتے پہلے 43 فیصد تھی۔ سروے میں شامل 57 فیصد افراد نے امریکی صدر کی جانب سے یونیورسٹیوں کی فنڈنگ ​​روکنے کی مخالفت کی۔ سروے میں 59 فیصد افراد نے کہا کہ امریکا عالمی سطح پر اپنی ساکھ کھو رہا ہے۔ سروے میں شامل 75 فیصد افراد کی رائے تھی کہ ٹرمپ کو تیسری بار صدر بننے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: حج کے خواہشمند 67 ہزار افراد کا معاملہ مزید پیچیدہ، وزارتِ مذہبی امور نے نجی ٹوور اپریٹرز کو زمہ دار ٹھہرا دیا

سروے میں 53 فیصد ٹرمپ کے حامی بھی شامل تھے۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بنتے ہی درجنوں متنازع ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں جس کی وجہ سے ان پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *