لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی ترقی، ملکی معیشت اور سیاسی قیادت کے حوالے سے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اب صحیح سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ شہباز شریف نے گرتی ہوئی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔
پنجاب کے حوالے سے نواز شریف نے مختلف تجاویز پیش کیں، جن کا مقصد صوبے کو اس کی تاریخی اور خوبصورتی والی حالت میں واپس لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی بحالی کے لیے کئی منصوبے جاری ہیں اور جلد ہی شہر کو اس کی اصلی حالت میں بحال کیا جائے گا۔
نواز شریف نےمریم نواز کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں اور وہ کسی بھی منصوبے میں میرٹ کے خلاف کوئی کام نہیں کر رہیں۔ اپنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا مجھے دیکھ لیں میں بالکل صحت مند ہوں نواز شریف نے آخر میں کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، یہی وقت ہے کہ قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی جائے۔