پی ٹی آئی پاکستان ہر چیز میں ن لیگ کی ضامن ہے، سینیٹر فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کے سربراہ کیلئے اندر کی لڑائیاں چل رہی ہیں اور تین لوگوں میں سخت دوڑ ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوا ل کے جواب میں کہا کہ اب پی ٹی آئی پاکستان کی بات کریں۔ پی ٹی آئی پاکستان کی تیاری ہورہی ہے اور اسی کے سکندر کیلئے اندر کی لڑائی چل رہی ہے۔ پی ٹی آئی پاکستان ہر چیز میں ن لیگ کی ضامن ہے۔

مزید پڑھیں: شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی میں پلانٹ کیا گیا تھا، عمران خان

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سربراہی میں وہ تمام لوگ شامل ہیں جنہوں نے عمران خان کو تنہا چھوڑ دیا ہے اور پیسہ بنا رہے ہیں۔ وہ لوگ کُرسیوں پر براجمان ہیں، پاپولرٹی کی بنیاد پر پریس کانفرنس اور تقاریر کرتے ہیں اور میڈیا بریکنگ نیوز چلا دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد کرنے سے پہلے مولانا فضل الرحمٰن سو مرتبہ سوچیں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے پوری ایمانداری دکھا ئی لیکن پی ٹی آئی والوں نے ان کیخلاف جو بیانات دیے تو مولانا فضل الرحمٰن کو سوچنا پڑ ےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سربراہی کی دوڑ میں سب ہی شامل ہیں۔ان میں تین نام نمایاں ہیں اور انہیں میں فیصلہ ہوگا۔

editor

Related Articles