سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 11 ہزار7 سو روپےکی کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار31 روپے کی کمی ہوئی۔
سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 1 ہزار783 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 116 ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت 3 ہزار338 ڈالر ہوگئی۔