کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست  دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں ڈیوڈ وارنر اور ٹم سائفرٹ نے اننگز کا آغاز کیا، ڈیوڈ وارنر چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں محمد عامر کی گیند پر رائیلی روسو نے کیچ آؤٹ کیا۔

جیمز وینس 30 رنز بنا کر سعود شکیل کی گیند پر روسو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ٹم سائفرٹ نے 47 رنز بنائے اور محمد وسیم کی گیند پر روسو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
شان مسعود نو رنز بنا سکے اور انہیں خرم شہزاد نے وکٹ کیپر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

عمیر یوسف نے 11 رنز بنائے اور محمد وسیم نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، خوشدل شاہ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

محمد نبی نے چار رنز بنائے اور محمد عامر کی گیند پر خرم شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ عباس آفریدی بغیر کوئی رنز بنائے خرم شہزاد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی، اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یہ میچ پانچ رنز سے جیت لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، خرم شہزاد اور محمد وسیم نے دو دو جبکہ ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل اور فن ایلن نے اننگز کا آغاز کیا۔

فن ایلن بغیر کوئی رنز بنائے حسن علی کی گیند پر عباس آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل بھی حسن علی کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے انہوں نے چھ رنز بنائے۔

آئی پی ایل یا پی ایس ایل، محمد عامر کس کو ترجیح دیں گے، حیرت انگیز انکشاف

رائیلی روسو نے دس رنز بنائے انہیں حسن علی نے بولڈ کیا، کوشل مینڈس نے 36 رنز بنائے اور عباس آفریدی کی گیند وینس نے کیچ آؤٹ کیا۔ مارک چپمین نے چار رنز بنائے اور وہ محمدنبی کا شکار بنے، حسن نواز نے 35 رنز بنائے اور فواد علی کی گیند پر وینس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

فہیم اشرف نے شاندار 43 رنز بنائے اور عباس آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر سائفرٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، محمد وسیم ایک رنز بنا سکے انہیں میر حمزہ نے بولڈ کیا، محمد عامر بغیر کوئی رنز بنائے میر حمزہ کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آخری کھلاڑی خرم شہزاد رن آؤٹ ہوئے۔

اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے تین، میر حمزہ اور عباس آفریدی نے دو دو جبکہ محمد نبی اور فواد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *