حکومت بھارت نے ہائی کمیشن کے ذریعے حکومت پاکستان سے ناپسندیدہ قرار دیے جانے والے اور اتاشیوں کو محفوظ راستے سے بھارت بھیجنے کی درخواست کی ہے، جسے پاکستان نے قبول کر لیا ہے۔
ہفتہ کے روز ذرائع نے آزاد ڈیجیٹل کو بتایا کہ بھارتی حکومت نے بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعہ پاکستانی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے، بھارتی حکومت نے رابطہ کر کے ہائی کمیشن کے ذریعہ پاکستانی وزارت خارجہ کو تحریری نوٹ بھجوایا ہے جس میں تحریری درخواست کی گئی ہے کہ ناپسندیدہ قراردیے گئے سفارت کاروں اور دیگر شخصیات کو لاہور سے بھارت کے لیے سفرکی اجازت دی جائے۔
ذرائع کے مطابق درخواست میں بھارتی حکومت نے پاکستان کی جانب سے ناپسندہدہ شخصیات کے لیے پہلے لاہور جانے اور پھر وہاں سے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت لوٹنے کہ اجازت مانگی ہے، جس پر پاکستان نے درخواست منظور کرتے ہوئے بھارتی سفارتکاروں اور دیگر ناپسندیدہ قرار دیے گئے اتاشیوں کو بھارت کو جانے کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجازت ملنے کے بعد بھارت کے ناپسندیدہ قرار دیے گئے افراد لاہو کے روانہ ہو گئے ہیں، وہ آج ہفتہ کے روز ہی واہگہ بارڈر کے راستے بھارت لوٹ جائیں گے، واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی ڈیفینس، ایئر اور نیول اتاشیوں اور ان کے سپورٹنگ سٹاف کو ناپسدیدہ شخصیات قراردیا تھا، دوسری جانب پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہر طرح کی آمد ورفت کے لیے واہگہ بارڈر کو بھی بند کر رکھا ہے۔