بھارت کا ایک ایک انچ پاکستانی میزائلوں کے نشانے پر ہے، بریگیڈئیر (ر) حارث نواز

بھارت کا ایک ایک انچ پاکستانی میزائلوں کے نشانے پر ہے، بریگیڈئیر (ر) حارث نواز

بریگیڈئیر ریٹائرڈ حارث نواز کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے بتادیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ پاکستان ایٹمی ملک ہے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کر رہا ہے۔

بریگیڈئیر ریٹائرڈ حارث نواز کا نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت ایک میزائل فائر کرے گا تو ہم دس میزائل فائر کریں گے۔ بھارت کا ایک ایک انچ پاکستانی میزائلوں کے نشانے پر ہے۔ بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، ان کی فوج تربیت یافتہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت آگ کیساتھ کھیل رہا ہے، جنگ شروع ہوئی تو پتہ نہیں کہاں ختم ہوگی۔ پاکستان کیساتھ پنگا نہ لیں ورنہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی کہ کیا ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے، عطا تارڑ

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کر کے پاک افغان سرحد پر خارجیوں کی دراندازی کو ناکام بنادیا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کاروائی کے نتیجے میں تمام 54 خارجی جہنم واصل ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالے خارجیوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ برآمد ہوا۔

انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق یہ گروہ بیرونی آقاؤں کی ایماء پر پاکستان میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی کاروائی کرنا چاہتا تھا۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں۔ اس طرح کے فیصلہ کن اقدامات ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتے ہیں اور اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *