پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے سوزوکی کلٹس کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جو 26 اپریل 2025 سے نافذ ہوں گی۔
کمپنی کے سرکلر کے مطابق کلٹس کے تمام ورژنز میں صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔ خاص طور پر حفاظت، سہولت اور کارکردگی کے معیارات کو بہتر بنایا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے تحت سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 3 لاکھ 72 ہزار روپے بڑھ کر 42 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ پہلے یہ 38 لاکھ 58 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔
اسی طرح کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں 72 ہزار روپے کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 43 لاکھ 16 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ پچھلی قیمت 42 لاکھ 44 ہزار روپے تھی۔
کلٹس اے جی ایس کی قیمت بھی 72 ہزار روپے بڑھ کر 46 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 45 لاکھ 46 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔
اس اپ گریڈ میں متعدد نئے حفاظتی اور سہولتی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن میں ریئر سینٹر سیٹ بیلٹ، ریئر ہیڈ ریسٹرینٹ، ڈرائیور سیٹ بیلٹ وارننگ، اسپیڈومیٹر ڈسپلے، چائلڈ سیٹ انسٹالیشن کے لیے آئی ایس او فکس اینکرز، اور فرنٹ سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز شامل ہیں۔ وی ایکس آر ایم ٹی ماڈل میں ڈرائیور اور مسافر کے لیے ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، اور سپلٹ ریئر سیٹ جیسے اضافی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تمام بہتریاں گاڑیوں کی حفاظت اور صارفین کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے کی گئی ہیں، جو ان کے معیارات کو نئی بلندیوں پر لے جاتی ہیں۔