آزاد ڈیجیٹل سے منسلک پاکستانی صحافی اظہر جاوید نے برطانیہ جیسے ملک میں پاکستانی ہونے کا حق ادا کر دیا اور بھارتی مظاہرین سے بھارتی پرچم چھین کر انہیں خاموش ہونے اور بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی مظاہرین جو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ااحتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے اورآزاد ڈیجیٹل سے منسلک خاتون صحافی سے بد تمیزی کر رہے تھے اسی اثناء میں صحافی اظہر جاوید سامنے آئے اور احتجاج کرتے بھارتی مظاہرین سے بھارتی چھین کر انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ بھارتی مظاہرین آزاد ڈیجیٹل سے منسلک خاتون صحافی سے بد تمیزی کر رہے تھے جب صحافی اظہر جاوید سامنے آئے اور احتجاج کرتے بھارتی مظاہرین سے انکا پر چم چھینا اور انہیں وہاں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔؎؎
صحافی اظہر جاوید نے نہ صرف ایک بھارتی سے بھارت کا پرچم چھینا بلکہ چھٹی کا دودھ بھی یاد دلا دیا ۔