پہلگام فالس فلیگ آپریشن، بھارت سے ہی مودی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، بھارت سے ہی مودی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع

پہلگام واقعے کے لیے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے پربھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کے بعد بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں۔  سابق رکن پارلیمنٹ سمرن جیت سنگھ مان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے کے لیے پاکستان پر الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارتی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں حملے کا پتہ لگانے میں کیوں ناکام رہیں؟ سمرنجیت سنگھ مان نے کہا کہ بھارت اتنا معصوم نہیں ہے، اس نے کینیڈا میں بھی 3 سکھوں کو قتل کیا، جب کہ امریکا میں اس نے گرپتونت سنگھ پنوں کو مارنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ سرحد بند کرنے سے بھارتی پنجاب کی زراعت اور معیشت متاثر ہوگی، بھارتی صدر حکومت کو برطرف کرکے نئے انتخابات اور پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیں۔ دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت سے اٹھنے والی آوازیں مودی کے جھوٹے الزامات کا واضح ثبوت ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *