اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لائسنس کا اجراء مزید تاخیر کا شکار

اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لائسنس کا اجراء مزید تاخیر کا شکار

اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لائسنس کا اجراء مزید تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

لائسنس کا اجراء پاکستان سپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ کے ساتھ مستقل رجسٹریشن سے مشروط کردیا گیا، پاکستان سپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ نے 21 مارچ کو سٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس اے آر بی سٹارلنک کی مستقل رجسٹریشن کے لیے تمام تکنیکی اور ریگولیٹری معاملات طے کرنے میں مصروف ہے، پی ٹی اے کا عارضی رجسٹریشن کی بنیاد پر اسٹار لنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ ، سرکاری ذرائع

پی ٹی اے اسٹار لنک کو لائسنس جاری کرنے کے لیے پی ایس اے آربی کے ساتھ مستقل رجسٹریشن کا انتظار کرے گا، اسٹارلنک کو لائسنس کے اجراء کے لیے تمام قانونی تقاضے پورا کرنا ہوں گے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اسٹارلنک پاکستان میں سروسز کے آغاز کے لیے لائسنس کے اجراء کا منتظر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *