ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1425 روپے رہی  جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.04 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1384 روپے رہی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، ایک ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1387روپے رہی جبکہ راولپنڈی میں اوسط قیمت 1379، گوجرانوالہ میں اوسط قیمت 1450 روپے رہی۔

سیالکوٹ میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1440 روپے، لاہور میں 1475 روپے، فیصل آباد میں 1435 روپے، سرگودھا میں 1420 روپے، ملتان 1429 روپے، بہاولپور 1470 روپے، پشاور میں 1413 روپے اور بنوں میں اوسط  قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط  قیمت 1313 روپے، حیدرآباد میں اوسط قیمت 1337 روپے، سکھر میں 1450 روپے، لاڑکانہ میں 1416 روپے، کوئٹہ میں 1450 روپے اور خضدار میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1337 روپے  فی بوری ریکارڈ کی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *