58 سال پہلے لی گئی ’ارتھ رائز‘ تصویر نےدنیا کا زاویہ بدل دیا

58 سال پہلے لی گئی ’ارتھ رائز‘ تصویر نےدنیا کا زاویہ بدل دیا

 آج سے 58 سال پہلے اپولو 8 مشن کے خلا بازوں نے پہلی بار چاند کے مدار سے زمین کی ایک تاریخی تصویر لی تھی جسے ’ارتھ رائز‘کہا جاتا ہے۔ یہ تصویر صرف ایک خوبصورت منظر نہیں تھی بلکہ اس نے انسان کو اپنے سیارے کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے پر مجبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں :ناسا کا تاریخی مشن ’آرٹیمس ٹو‘ 53 سال بعد انسان کو لے کر چاند کیجانب روانہ

مشن کے کمانڈر فرینک بورمین جب چاند کے پچھلے حصے پر پہنچے تو وہاں کی ویرانی دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ہر طرف صرف گڑھے اور بے رنگ سطح تھی۔ لیکن جیسے ہی خلائی جہاز نے اگلا چکر مکمل کیا زمین کا دلکش منظر سامنے آیاجسے خلا باز بل اینڈرز نے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔

یہ تصویر جلد ہی انسانی تاریخ کی اہم ترین تصاویر میں شامل ہو گئی اور ماحولیات کے تحفظ کی عالمی تحریک کو نئی طاقت ملی، جس کے نتیجے میں “ارتھ ڈے” جیسے اقدامات سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں:ارتھ آور کے موقع پر پاکستان بھر میں سرکاری عمارتوں اور شاہراہوں کی لائٹس بند

اب تقریباً چھ دہائیاں گزرنے کے بعد آرٹیمس II مشن کے خلا بازوں نے ایک بار پھر اسی طرح کا منظر قید کیا ہے۔ اپریل 2026 میں اوریون خلائی جہاز سے لی گئی یہ نئی تصویر ماہرین کو زمین کی بدلتی حالت کا موازنہ کرنے کا موقع دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آٹھ سال میں صرف ایک بار کھلنے والا پودا ،نایاب ’سنو لوٹس‘ خطرے میں

ماہرین کے مطابق گزشتہ دہائیوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں تقریباً ایک تہائی اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ عالمی درجہ حرارت کم از کم 1 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ گیا ہے۔ اس کے اثرات برفانی علاقوں میں واضح نظر آ رہے ہیں، خاص طور پر انٹارکٹکا میں جہاں بڑے بڑے برفانی شیلف ٹوٹ رہے ہیں اور برف تیزی سے پگھل رہی ہے۔

زمین کی سطح پر بھی بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ جنگلات کم ہو رہے ہیں، شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں، اور بعض جھیلیں جیسے ارال سمندر اپنی اصل جسامت کے 10 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہیں

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *