پہلگام فالس آپریشن : کشمیری سیاح نے بھارتی اینکرکاجھوٹ بے نقاب کردیا

پہلگام فالس آپریشن : کشمیری سیاح نے بھارتی اینکرکاجھوٹ بے نقاب کردیا

بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا جاری ہے اور ایک بار پھر پہلگام حملے کو ہندوؤں کے خلاف مخصوص کارروائی ظاہر کرنے کی مذموم کوشش کی، تاہم چشم دید گواہوں کے بیانات نے بھارتی میڈیا کے ارادے خاک میں ملادیے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اینکر امیش دیوگن نے اپنے پروگرام میں موقع پر موجود کشمیری سیاح سے سوال کیا کہ ”آپ نے کیا دیکھا؟ حملہ آور ہندوؤں کو نشانہ بنا رہے تھے نا؟“ مگر سیاح نے دیانتداری سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”جو مقامی کشمیری وہاں موجود تھے، انہوں نے زخمیوں اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں بہت مدد کی۔“

یہ جواب سن کر اینکر امیش دیوگن دنگ رہ گیا اور گفتگو کو دوبارہ اس سمت موڑنے کی کوشش کرتا رہا کہ حملہ مخصوص طور پر ہندوؤں کے خلاف تھا، لیکن سیاح نے ایک اور کاری ضرب لگاتے ہوئے کہا کہ ”ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے کشمیریوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر زخمیوں کی مدد کی۔“

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی وزارتوں اور ڈویژن پر بھارتی سائبر حملے ناکام بنادیے، وفاقی وزیر آئی ٹی کی تصدیق

دفاعی ماہرین نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا وزیرِ اعظم نریندر مودی کی انتہا پسند پالیسیوں کا ترجمان بن چکا ہے، جو زہر اگلنے اور اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے جھوٹی کہانیاں گھڑنے میں ماہر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے روایتی بربریت کا مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔ صرف اس واقعے کے بعد دو ہزار سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ گزشتہ دو دہائیوں میں بھارتی فوج ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر چکی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *