زیارت میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد جہنم واصل  

زیارت میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد جہنم واصل  

سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 7 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں چوتیر کے قریب سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

editor

Related Articles