Skip to content
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا
وفاقی حکومت نے یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک نے بھی اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز تمام بینکس اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر ملک بھر میں ریلیاں اور تقاریب منعقد کی جاتی ہیں اور مزدوروں کے حقوق پر بات کی جاتی ہے۔