بھارت نے اگر پاکستان پر حملہ کیا تو جواب ایک کا دو ہوگا، محسن نقوی

بھارت نے اگر پاکستان پر حملہ کیا تو جواب ایک کا دو ہوگا، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، جعفر ایکسپریس واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت جلد سامنے لائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت نے اگر پاکستان پر حملہ کیا تو جواب ایک کا دو ہوگا۔ ہم سرحدوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں بھارت میں الیکشن سمیت دیگر معاملات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے ثالثی کی پیشکش کی تو مثبت جواب دیں گے۔ ثالثی کے معاملے کا انحصار کشیدگی کی صورتحال پر ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے میں بھی بھارت ملوث ہے، جعفر ایکسپریس بارے اہم ثبوت جلد سامنے لائیں گے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ ثبوت سمیت جلد اہم پریس بریفنگ دیں گے۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اب بھارت نہیں جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

وزیرداخلہ نے تربت میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی پوری قوم معترف ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *