آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟الرٹ جاری

آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں متوقع خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں، آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

الرٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی گئی ہے، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، فیصل آباد، خوشاب، جھنگ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :آئندہ 12 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، سوات، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان سمیت متعدد علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کے خطرے سے متعلق خصوصی الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے کے ریلوں کا خطرہ موجود ہے، جس سے رابطہ سڑکیں اور مقامی آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔

ادھر بلوچستان کے تربت، کیچ، آواران، خضدار اور ژوب جبکہ سندھ کے جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، گھوٹکی، کشمور، شکارپور، شہید بینظیر آباد اور کراچی کے بعض علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

این ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور متعلقہ محکموں کو حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، شہریوں، خصوصاً سیاحوں اور مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ شدید بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور شمالی علاقوں کا رخ کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور معلوم کر لیں۔

editor

Related Articles