ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ چند مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں موسمی سرگرمیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :بادل کب برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے۔ دن کے اوقات میں گرم اور خشک موسم شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے جس کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :بادل برسنے کو تیار، کن شہروں میں ہوگی بارش؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی 

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے باعث مقامی سطح پر موسمی صورتحال تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

editor

Related Articles