امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل ٹروتھ پر اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں 60 دن تک کسی قسم کا ٹول ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا اور یہ نظام صرف اسی صورت میں لاگو ہو سکتا ہے جب امریکا اسے نافذ کرے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی کی 60 روزہ مدت کے دوران آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کا ٹول وصول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس مدت کے بعد کوئی ایسا چارج خودکار طور پر نافذ ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز جیسے اہم بحری راستے پر کسی بھی ٹول یا فیس کا نفاذ امریکی منظوری اور اختیار کے بغیر ممکن نہیں یہ نظام صرف امریکا کے فیصلے کے تحت ہی نافذ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد ممکنہ طور پر امریکی خدمات کے اخراجات کی وصولی ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی سکیورٹی اور خدمات کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔